Breaking News
Home / تارکین وطن / فلم پروڈیوسر اور صحافی فراز احمد کا سی این آئی آفس کا دورہ، نئے سال کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

فلم پروڈیوسر اور صحافی فراز احمد کا سی این آئی آفس کا دورہ، نئے سال کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

برمنگھم (سی این آئی )لندن میں مقیم معروف فلم پروڈیوسر اور صحافی فراز احمد نے سال 2025 کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سی این آئی نیوز نیٹ ورک کے آفس کا دورہ کیا۔ اس دوران سی این آئی کی ٹیم کے ساتھ موجودہ حالات اور نئے سال میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فراز احمد کے دورے کے دوران ایک یادگار ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ “حبیبی کیفے” میں کی گئی، جہاں چائے کی چسکیوں کے ساتھ موجودہ مسائل اور ان کے حل پر دلچسپ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سی این آئی کے ایڈیٹر انچیف سید عابد کاظمی نے مہمانوں ملک عمران عباس ،محسن عباس ،اورنگزیب چوھدری فراز احمد اور دیگرکے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر کے دوران ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں اور دیگر ایشیائی کمیونٹی کے لیے ایک خصوصی فلم تیار کی جائے گی۔ اس فلم کا مقصد نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا بلکہ ان کی ثقافتی اور سماجی زندگی کو مثبت انداز میں پیش کرنا بھی ہوگا۔

اس منصوبے میں سی این آئی پروڈکشن ٹیم کلیدی کردار ادا کرے گی، جو فلم کی تیاری سے لے کر پیشکش تک ہر مرحلے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ فلم کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی قابلیت، محنت، اور ان کے ثقافتی رنگوں کو برطانوی معاشرے میں نمایاں کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

فراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ برٹش پاکستانی کمیونٹی کو ایک مثبت اور مضبوط پہچان دینے کے لیے اس قسم کی فلمیں نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے سی این آئی کی پروڈکشن ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور اس منصوبے کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

سی این آئی نیوز نیٹ ورک نئے سال میں اپنی کمیونٹی کے لیے مزید مثبت اور بامقصد اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
# #

Check Also

پناہ گزینوں کو دس سے 12 ہفتوں میں روانڈا بھیج رہے ہیں،برطانوی وزیراعظم ، برطانوی پارلیمان سے قانون منظور

برطانوی پارلیمان سے قانون کی منظوری کے بعد وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے