Breaking News
Home / پاکستان / پاراچنار میں 29 بچوں کی ہلاکت، بھوک اور افلاس: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج

پاراچنار میں 29 بچوں کی ہلاکت، بھوک اور افلاس: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج

لندن (سی این آئی )پاراچنار میں بھوک اور افلاس کے باعث 29 معصوم بچوں کی ہلاکت پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، جنہوں نے شعیہ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا اور حکومت پاکستان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

علامہ مشرف حسینی ، شبیر بنگش اوردیگرنےاحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار، جو پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا مرکزی شہر ہے، ایک انسانی المیے کا شکار ہے۔ بھوک، بیماری، اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معصوم بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، جبکہ حکومتی ادارے، پاکستانی میڈیا، اور سوشل میڈیا کے انفلوئنسرز اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

حکومتی ناکامی اور عوامی بے چینی
مقررین نے کہا کہ پاراچنار میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کئی سالوں سے جاری ہے، لیکن حالیہ اموات نے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا اور یوٹیوبرز پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی خاموشی مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم میں شراکت کے مترادف ہے۔

مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پاراچنار میں امدادی کارروائیاں شروع کرے، بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعین کرے، اور بھوک و افلاس کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ پیش کرے۔ انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور مظلوم عوام کی آواز بنیں۔

شرکاء نے کہا کہ اگر مظلوموں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی گئی تو یہ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقت انسانی ہمدردی اور اتحاد کا ہے، اور تاریخ ان مظالم پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

پاراچنار کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر لندن میں ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور میڈیا اپنی ذمہ داری کو کب اور کیسے ادا کریں#

Check Also

میوزیکل کنسرٹ ،حمیرا ارشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے