Breaking News
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے:کِم جونگ اُن

شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے:کِم جونگ اُن

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ کی تجربے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کا مقابلہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ کِم جونگ اُن نے درجنوں فوجی افسروں کو ترقی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت کا حصول ریاست اور خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔ اس کا حتمی مقصد دنیا کی طاقتور ترین سٹریٹیجک فورس کا قیام ہے۔ کِم جونگ اُن نے مزید کہا کہ ہواسانک-17 میزائل ’دنیا کا سب سے طاقتور سٹریٹیجک ہتھیار‘ ہے اور یہ شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔ یہ میزائل شمالی کوریا سےامریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کا ردعمل دیتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شمالی کوریا کو اس کے میزائل تجربات کیلئے جوابدہ ٹھہرائے۔ جن پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہے۔

 

 

 

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے