ڈڈیال(سی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اورسابق وزیر حکومت چودھری افسر شاہد اورپیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر الطاف ارشد کی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن برطانیہ میڈلینڈ کے نائب صدر چودھری سفیر شبیر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آمد اور ان سے ملاقات۔ملاقات میں انھوں نے چودھری سفیر شبیر ایڈووکیٹ کو اپنے آبائی گاؤں میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ جب کہ چودھری سفیر شبیر نے نے کہا اپنے آبائی علاقہ میں واپس آکر دلی سکون ملتا ہے۔ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لیکن اپنی مٹی سے جو رغبت ہے وہ کہیں اور نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی اپنے آبائی علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔وہ دیار غیر میں محنت مزدوری کر کے اپنے ملک، قوم اور خاندان کی خدمت کرتے ہیں۔چودھری سفیر شبیر ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمائوں چودھری افسر شاہد اور الطاف ارشد کی اپنے گھر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔