Breaking News
Home / کھیل / پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں روانہ ہوئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں روانہ ہوئے

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پہلا پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے رکشے میں روانہ ہوئے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے رکشے میں روانہ ہوئے جس کی ویڈیو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔ کرسچن ٹرنز نے اردو میں اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور “جذبہ جنون ہمت نہ ہار” گانا بھی دھرایا۔ میچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری زبان میں کہا کہ “راجہ جی، پنڈی جلساں میچ تکساں”

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے پرجوش

 

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے