Breaking News
Home / پاکستان / طے کرنا ہو گا اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو،احسن اقبال

طے کرنا ہو گا اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو،احسن اقبال

کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ طے کرنا ہو گا اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے اور سردار عطا اللہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی، وہ سیاسی دانائی کا سمندر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جس کا ڈی این اے بیلٹ تھا اس کو بیلٹ کے راستے سے ہٹایا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی جسے ایوب خان نے راستے سے ہٹایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو گا تب تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ جب معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی سیاسی ہم آہنگی، معیشت اور سیاست کی مضبوطی میں ہے۔ بلوچستان سے مسنگ پرسن یا لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں اور وفاقی حکومت مسنگ پرسن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے