Breaking News
Home / مشرق وسطی / اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت جاری،مزید دو فلسطینی مزاحمت کار شہیدکر دیے گئے

اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت جاری،مزید دو فلسطینی مزاحمت کار شہیدکر دیے گئے

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک سینیر فلسطینی مزاحمتی کمانڈر26 سالہ محمد ایمن السعدی المعروف ’ابو الایمن‘ اور ن کے ساتھی 27 سالہ نعیم جمال زبیدی اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مجاھدین کی شہادت کے واقعے پر جنین شہر اور غرب اردن کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں میں شدید غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ کمانڈر ایمن السعدی جنین بٹالین کے سربراہ تھے اور ان کا تعلق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تھا۔ القدس بریگیڈز نے جنین بریگیڈ کے فیلڈ کمانڈر محمد ایمن السعدی "ابو الایمن” اور ان کے معاون عظیم کمانڈر نعیم جمال زبیدی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کو قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ دونوں کمانڈروں کی شہادت کے بعد غرب اردن میں 36 گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں جنین میں 50 اور غرب اردن میں 209 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر کئی سمتوں سے بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا اور شدید گولہ باری کے درمیان گھروں کی چھتوں پر اپنے اسنائپرز کو تعینات کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی کارکنوں نے قابض فورسز سےبھرپور مقابلہ کیا۔ قابض فوج نے مسلح جھڑپوں کے دوران جنین کیمپ میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے دوران قابض فورسز نے مزاحمتی کمانڈروں محمد ایمن السعدی اور نعیم جمال الزبیدی کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے