Breaking News
Home / عالمی خبریں / نیٹ فلیکس نے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا

نیٹ فلیکس نے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا

نیٹ فلیکس نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن کی شادی شدہ زندگی اور چند برسوں سے ان کی جانب سے کیے جانے والے بعض اہم فیصلوں کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی ہے۔ ڈاکومینٹری کے پرومو میں جب شاہی جوڑے سے سوال کیا گیا کہ وہ کیوں یہ ڈاکومینٹری بنانا چاہتے ہیں تو شہزادہ ہیری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی نہیں دیکھ سکتا، لہٰذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔ جبکہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا کہ جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟ ڈاکومینٹری میں جوڑے کی محبت بھری داستان کے نشیب و فراز کی کہانی کا ان کے اپنے نقطہ نظر کے مطابق احاطہ کیا گیا ہے۔ کئی ماہ کی محنت کے بعد اس ڈاکومینٹری سیریز کے ٹریلر کو جائنٹ اسٹریمر نیٹ فلیکس نے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے جبکہ مکمل ڈاکومینٹری آئندہ آنے والے دنوں جاری ہوگی۔ ٹریلر میں اس جوڑے کے بطور ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے لے کر شاہی فرائض چھوڑ کر امریکا منتقلی سمیت دیگر چند رومانی اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔ اس پچاس سیکنڈ کے ٹریلر میگھن مارکل کے بچے کی پیدائش سے قبل کی تصاویر شامل ہیں اور رائل فیملی میں درپیش صورتحال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے