تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے پی کے ایک بیان کے مطابق ملک کے جنوبی شہر صفاکس کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کردی گئی ہیںتیونس کے ساحل پر غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے پی کے ایک بیان کے مطابق ملک کے جنوبی شہر صفاکس کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق ٹیموں کے کام کے نتیجے میں 44 افراد کو زندہ بچا لیا گیا اور 4 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں بھی بررآمد کرلی گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق 10 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن تیونس ہی کے باشندے تھے۔ ۔ شمالی افریقہ کے ممالک میں تیونس اور لیبیا کو بحیرہ روم سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے روانگی کے مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ ہر سال ہزاروں تارکین وطن بہتر زندگی کی امید میں افریقہ سے بحیرہ روم کا سفر کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ تارکین وطن یورپ پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، باقی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔