Breaking News
Home / تارکین وطن / دو پاکستانی نژاد جاپانی بھائیوں نے جاپانی شوبز انڈسٹری میں اپنا جادو بکھیر کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

دو پاکستانی نژاد جاپانی بھائیوں نے جاپانی شوبز انڈسٹری میں اپنا جادو بکھیر کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

دو پاکستانی نژاد جاپانی بھائیوں نے جاپانی شوبز انڈسٹری میں اپنا جادو بکھیر کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ جاپان میں ریپ موسیقی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے دو پاکستانی بھائیوں 22 سالہ شہباز خان اور 20 سالہ فیضان خان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ جاپان کے صوبے نیگاتاکین میں مقیم نوجوان بھائی موسیقی سمیت ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں بھائی نہ صرف جاپانی زبان میں گانے تحریر کرتے ہیں بلکہ ان کی موسیقی بھی خود ترتیب دیتے اور گاتے ہیں۔ دونوں بھائی جاپانی ٹی وی پر بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں اور کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور مہمان شرکت کرچکے ہیں جبکہ ان کے گانوں میں جاپان کی کئی معروف اداکاراوں نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔ ان کے والد لطیف حسن خان کے مطابق ان کے بڑے بیٹے شہباز خان کو جاپان کے کئی ٹی وی چینلز کی جانب سے طویل المدت معاہدوں کی بھی پیشکش ہوچکی ہے جبکہ وہ مختلف شہروں میں کنسرٹ کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔ چھوٹے بیٹے فیضان کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بہت تیزی سے موسیقی کے شعبے میں اپنا مقام بنارہا ہے۔ والد کے مطابق ان کے دونوں بچوں نے اپنے گانوں میں دین اسلام کو بھی اجاگر کیا ہے جسے سن کر کئی جاپانی نوجوانوں نے اسلام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان میں انسانی ہمدردی، بڑوں کی عزت اور بزرگوں کا احترام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ والد پُر امید ہیں کہ ان کے بچے جاپان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جاپان میں پاکستان کے بہترین سفیر ثابت ہونگے

 

 

 

Check Also

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے