کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی نئی تعریف شامل کر لی گئی۔ کیمبرج ایڈوانس لرنرز ڈکشنری نے مرد اور عورت کی نئی تعریف شامل کی ہے۔ اس تعریف میں “مرد” کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو۔ اسی طرح “عورت” کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور مادہ کے طور پر اپنی شناخت کرواتی ہو۔چاہے پیدائش کے وقت ان کی یہ شناخت نہ ہو۔اور انہیں کوئی اور جنس قرار دیا گیا ہو۔ کیمبرج ڈکشنری میں درج پرانی تعریفوں میں “مرد” اور “عورت” کی “بالغ نر اورمادہ” کی حیثیت سے تعریف شامل ہے۔پچھلی تعریفوں میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ جنس اور صنفی شناخت ہمیشہ ایک دوسرے سے جڑی رہتی ہے۔ کیمبرج میں شامل کی گئی نئی تعریفوں کا مقصد ٹرانس جینڈرز کو اپنی مرضی کی صنف اختیار کرنے کی آزادی دینا ہے۔ دوسری جانب مغربی معاشرے میں اس نئی تعریف سے متعلق زبردست تنقید بھی کی جارہی ہے۔ بیشتر شہریوں کا خیال ہے اس نئی تعریف سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا۔ اور سائنسی اعتبار جنس کی شناخت پر سوال اٹھے گا۔