الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نےتوشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔