تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امید ہے ن لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی.سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا اپنے سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔