Breaking News
Home / پاکستان / استعفوں کی تصدیق:تحریک انصاف کا بدھ یاجمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور

استعفوں کی تصدیق:تحریک انصاف کا بدھ یاجمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور

تحریک انصاف  بدھ یاجمعرات کواستعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی  کے سامنے پیش ہونے پر غور کر رہی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے تحریک انصاف کے ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش  ہوں گے۔پی ٹی آئی قیادت آج عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کاتعین کرے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت  کی جانب سے بدھ یاجمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے پر غور کیا جارہا ہے۔عمران خان آج پارٹی مشاورت میں حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے بدھ یا جمعرات  کو پیش ہونے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط پر جواب نہ ملنے پر کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر استعفوں کی تصدیق کیلئے وقت مانگا تھا۔تاحال اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت نہیں دیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اب ایم این ایز خود تاریخ کااعلان کرکے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔

 

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے