Breaking News
Home / کشمیر / سردار تنویر الیاس خان اور پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں سی ایم پنجاب ہاؤس میں عشائیہ

سردار تنویر الیاس خان اور پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں سی ایم پنجاب ہاؤس میں عشائیہ

لاہور (ویب ڈیسک)  وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں سی ایم پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک، وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس سردار محمد آصف نکئی، وزیر صحت محمد اختر ملک، صوبائی وزیر محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار شہاب الدین خان، وزیر بیت المال، سوشل ویلفیئر غضنفر عباس اور وزیر آبپاشی پنجاب محسن خان لغاری دیگر وزراء حکومت پنجاب نے وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور پارلیمانی پارٹی اراکین کو عشائیہ میں خوش آمدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزراء حکومت، ممبران اسمبلی، معاونین خصوصی سمیت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
4
1 comment
Like

Comment
Share

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے