اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ نے 1.7 کھرب ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کیا ہے جو ستمبر تک وفاقی ایجنسیوں کو مالی اعانت اور یوکرین کے لئے امداد فراہم کرے گا۔امریکی سینیٹ نے پاکستان کیلئے بھی 4.3ارب ڈالر کی امداد بھی منظور کرلی ہے ۔ پاکستان کو دی جانے والی کل امداد میں سے تین کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اس وقت تک روک لیے جائیں گے جب تک امریکی وزیر خارجہ متعلقہ کمیٹی کو یہ رپورٹ نہیں دے دیتے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قید سے رہا اور اسامہ بن لادن کا پتا چلانے میں امریکا کو مدد فراہم کرنے سے متعلق تمام الزامات سے بری نہیں کر دیا جاتا ۔امریکی وزیر خارجہ کانگریس کی متعلقہ کمیٹی کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ان اسکولوں کو فراہم کی جانے والے فنڈز کی تفصیل فراہم کریں گے جن کی پاکستان میں طالبان یا کوئی ، ملکی یا غیر ملکی دہشت گرد تنظیم مدد کرتی ہے ، یا وہ اسکول ان سے منسلک ہیں یا وہ انہیں چلاتے ہیں۔وہ اس بارے میں بھی رپورٹ دیں گے کہ پاکستانی حکومت امریکا سے آنے والوں کو جن میں پاکستان میں معاونت اور سکیورٹی پروگرام سے وابستہ غیر سر کاری تنظیموں کے عہد ے دار اور نمائندے شامل ہیں بر وقت ویزے جاری کرنے میں کس حد تک تعاون کرتی ہے ۔