Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارکان قومی اسمبلی کا استعفے منظور نہ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارکان قومی اسمبلی کا استعفے منظور نہ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے منظور نہ کیے جانے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 123 ارکان نے اسمبلی کے اندر کھڑے ہوکر استعفیٰ دیا، ہر رکن قومی اسمبلی کو اسپیکر کے سامنے کھڑا کرنے کی بات بڑی مضحکہ خیز ہے، استعفے انفرادی طور پر نہیں دیے جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جن 11 لوگوں کے استعفے قبول کیے، کیا ان کو بلایا؟ سمجھ رہے تھے کہ ان 11 سیٹوں پر جیت جائیں گے لیکن بری طرح ہارے، تحریک انصاف کا کوئی ایم این اے قومی اسمبلی میں بیٹھنے کو تیار نہیں، جو لوٹے قومی اسمبلی میں بیٹھے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ نے جن 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے کیا انہیں ایک ایک کرکے بلایا تھا؟ ملک میں لوٹا کریسی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، ہمارے استعفے آپ کے پاس ہیں، آپ کہتے ہیں کہ منظور نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوٹے اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے، اسحاق ڈار کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، زرداری کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، اسحاق ڈار نے اثاثے بحال کروانے کی قانونی جنگ جیتی اس پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی 11 جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لے لیں، ارکان پنجاب اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ہم اکثریتی جماعت ہیں، 177 ارکان پنجاب اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ق لیگ کے 10 ارکان نے پرویز الہٰی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب حکومت گرانا یا قائم رکھنا ہمارا استحقاق ہے، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا کھیل کھیلا گیا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب بھی منڈی لگتی ہے زرداری صاحب بوریاں بھر کر پنجاب آ جاتے ہیں، ملک کی سیاسی اخلاقیات کا بیڑہ غرق کرنے میں ان کا کردار ڈھکا چھپا نہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے