Breaking News
Home / پاکستان / ضلع کرم میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 3 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

ضلع کرم میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، 3 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی علاقے ضلع کرم کے جنرل ایریا اراولی میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جوانوں نے بہادری اور موثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے صوبیدار شجاع محمد (عمر 43 سال سکنہ خیرپور)، نائیک محمد رمضان (عمر 32 سال سکنہ خضدار) اور سپاہی عبدالرحمان (عمر 30 سال سکنہ سکھر) نے شہادت کو گلے لگایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے