Breaking News
Home / مشرق وسطی / اسرائیل کا فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف

اسرائیل کا فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی سروس شاباک نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران انتیس صہیونی مارے گئے۔ نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق شاباک کا کہنا ہے کہ سن دوہزار بائیس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں نے ایک ہزار نوسو تینتیس آپریشن کیے جن میں انتیس صہیونی ہلاک اور ایک سواٹھائس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ہوشربا اضافے نے اسرائیلی سیکورٹی عہدیداروں کی نیندین حرام کردی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی ادارے کم سے کم چار سو ساٹھ کارروائیاں روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کے باعث اسرائیل کے سیکورٹی عہدیدار شدیدالجھنوں کا شکار ہیں۔

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے