Breaking News
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کا آئندہ سال جدید مہلک ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کا آئندہ سال جدید مہلک ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے سپریم لیڈر "کم جونگ ان ” نے اگلے برس مزید مہلک اور جدید ہتھیاروں کے تجربات اور میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں ملکی فوج کے نئے اہداف کے حوالے سے اجلاس میں ہتھیاروں کے مزید تجربات کا اعلان کیا گیا ۔ پارٹی کی 8 ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے دوسرے دن، کم جونگ ان نے خطے میں نئے چیلنجنگ اور صورتحال سمیت وسیع تر سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں دشمن مخالف جدوجہد اور دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اہداف کا تعین بھی کیا گیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے