Breaking News
Home / مشرق وسطی / متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد نے لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ المزروئی کو مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد نے لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ المزروئی کو مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد نے لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ المزروئی کو مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل المزروئی یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تھے۔ صدر شیخ محمد نے دوسرے حکم نامے میں لیفٹیننٹ جنرل حماد الرومیسی کو اپنا مشیر برائے عسکری امور مقرر کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل الرومیسی اس سے پہلے چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات تھے۔ پچھلے برس اس وقت کے صدر شیخ خلیفہ نے لیفٹیننٹ جنرل الرومیسی کو طویل اور امتیازی کیریئر پر زائد بن سلطان النہیان ملٹری آرڈر کا ایوارڈ دیا تھا۔

 

 

 

Check Also

صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور برصغیر میں سوگ

ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے