Breaking News
Home / کشمیر / ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی برسیوں کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ

ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی برسیوں کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این آئی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کی برسیوں کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید کا 27 جولائی کو یوم شہادت آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ 27 جولائی 1948ء کو کیپٹن محمد سرور نے آزاد کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر قبضہ کرتے ہوئے اپنے خون سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے ازلی دشمن بھارت کی فوج پر اپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھائی تھی۔ موجودہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی برسی کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہر افسر اور جوان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی کی تقریبات کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کیئلے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے