Breaking News
Home / پاکستان / 20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے

20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ 20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے جبکہ 90 کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے، پاکستان ٹوٹا اور بنگلا دیش بنا وہ بھی بڑا بحران تھا۔ ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے جس کی 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل(ر) باجوہ ہیں اور شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھا کہ ان کو جاکر سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی اور سب کو مل کر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے اور ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے