Breaking News
Home / کھیل / پہلے ٹی 20 میچ سے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم جمع

پہلے ٹی 20 میچ سے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم جمع

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ نے ایک بار پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی،اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی تمام سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

 

 

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے ، ٹی 20اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے