Breaking News
Home / کھیل / نسیم شاہ کا ورلڈ ریکارڈ: کیریئر کے پہلے چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں

نسیم شاہ کا ورلڈ ریکارڈ: کیریئر کے پہلے چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اپنے ڈیبیو پر لیگ سپنر اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے اپنے چار ون ڈے میچز پر مشتمل مختصر کیریئر میں دوسری مرتبہ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے تو دوسری جانب لیگ سپنر شاداب خان کی کمی اسامہ میر نے پوری کر دی ہے۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کی جانب سے پانچ شکار کرنے پر لکھا کہ ’نسیم شاہ نے مسلسل دوسری مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔‘
صحافی فیضان لاکھانی نے دلچسپ ریکارڈ بتایا کہ ’ورلڈ ریکارڈ، چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں، اپنے کیریئر کے پہلے چار ون ڈے میچز میں یہ کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، رائن ہیرس اور گیری گلمور نے اس سے پہلے چار ون ڈے میچز میں 14، 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔‘
عبداللہ لکھتے ہیں کہ ’اس عمر میں اتنا زبردست ہونا جرم ہے نسیم شاہ۔‘
چینج آف پیس نامی ایک ہینڈل نے ٹویٹ کی کہ ’فارمیٹ کون سا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا  نہ بیٹر سے فرق پڑتا ہے، پاکستان کے سوالات کا جواب نسیم شاہ ہے۔‘
دوسری جانب اپنے ڈیبیو پر کین ولیمسن کی وکٹ حاصل کرنے والے اسامہ میر کے بارے میں وزڈن کرکٹ نے کہا کہ ’اسامہ میر کے انٹرنیشنل ڈیبیو کا یہ ایک خاص لمحہ ہے۔‘
نعمان لکھتے ہیں کہ ’اسامہ میر کی ٹیم میں شمولیت بہترین ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب آپ فارم میں موجود کھلاڑیوں کو موقع دیں نہ کہ لائن والے سسٹم کو فالو کریں۔‘
حاجی بلال نے لکھا کہ ’اسامہ میر کے لیے ڈیبیو پر یہ بڑا اعزاز ہے، اگر وہ اپنی لینتھ پر قابو رکھتے ہیں تو ان کا انٹرنیشنل کیریئر بہت پیارا ہوگا۔‘

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے