Breaking News
Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم کا اظہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم کا اظہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسمینہ کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے خضدار پہنچنے پر کور کمانڈرز کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن آپریشنل تیاریوں اور پر امن ماحول کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے غیر ملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، پاک فوج کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں جاری رکھیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے