Breaking News
Home / عالمی خبریں / سیاست میں دلچسپی ہے تو وردی اتاریں، پھر آئیں، برازیلی صدر کا فوج کو پیغام

سیاست میں دلچسپی ہے تو وردی اتاریں، پھر آئیں، برازیلی صدر کا فوج کو پیغام

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نا ہی انہیں مجھ سے مسئلہ ہے لیکن جنہیں سیاست میں ملوث ہونے میں دلچسپی ہے وہ وردی اتاریں، مستعفی ہوں اور پھر سیاست میں آئیں۔ برازیلی صدر نے 8 جنوری کو دارالحکومت میں ہونے والے فسادات کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر نے کہا کہ برازیلیا کی عمارتوں پر سابق صدر بولسونارو کے حامیوں نے حملہ کیا، یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی۔ برازیلی صدر آج کل بولسونارو کے حامیوں کی طرف سے فسادات کو روکنے میں ناکامی پر فوج پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیادی غلطی کی، اُس دن میری کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں۔ صدر نے کہا کہ ہمارے پاس آرمی انٹیلی جنس، ایئرفورس انٹیلی جنس، اے بی آئی این (خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی) موجود ہے لیکن ان میں سے کسی نے مجھے اطلاع نہیں دی۔ قبل ازیں صدر نے کہا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ مسلح افواج میں شامل افراد بھی اس بدنظمی اور تنازع کا حصہ ہیں جس میں بولسونارو کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ صدر نے زور دیا کہ وہ مسلح افواج کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن انہیں سیاست زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ رواں ہفتے وہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں برازیلی صدر نے صدارتی محل اور مشیر قومی سلامتی کے دفتر کی حفاظت پر مامور 50 سے زائد فوجی افسران کو برطرف کر دیا تھا۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے