Breaking News
Home / پاکستان / بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کے لیے دس بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج بجلی کا وسیع بریک ڈاؤن وولٹیج کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوا لیکن بجلی کا ترسیلی نظام محفوظ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ جنوبی علاقوں میں بجلی بحال بھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور کنڑول سنٹر میں سارے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، پوری محنت سے ملک میں بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے کے کارخانے چلانے کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کیلئے10 بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، آج رات تک پورے ملک میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے