Breaking News
Home / عالمی خبریں / 2025 میں امریکا اور چین کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے،امریکی جنرل

2025 میں امریکا اور چین کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے،امریکی جنرل

امریکی ایئر فورس کے ایک فور اسٹار جنرل نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر جاری تناؤ کے نتیجے میں 2025 میں امریکا اور چین کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والے میمورنڈم میں جنرل مائیک منی ہن نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ان کو روکنا اور اگر ضرورت ہو تو چین کو شکست دینا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے کمانڈرز کو اس سال اپنی تمام تر تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں میں غلط ثابت ہوں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہمارے درمیان 2025 تک جنگ ہوگی۔ امریکی جنرل نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال تائیوان کے صدارتی انتخابات ہیں جو چین کو فوجی جارحیت کا جواز فراہم کر سکتے ہیں جبکہ امریکا خود بھی وائٹ ہاؤس میں نئےصدر کے انتخاب کےلیے مقابلے میں مصروف ہو گا۔ امریکی جنرل کی جانب سے لکھے گئے اس میمورنڈم کی پینٹاگون کی جانب سےبھی تصدیق کردی گئی ہے ۔ میمورنڈم میں موبائل کمانڈ کی ٹیم کے تمام اہلکاروں کو فائرنگ رینج کی پریکٹس اور سر کو نشانہ بنانے کی تربیت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے