Breaking News
Home / عالمی خبریں / وسطی امریکہ کے ملک ایل سواڈور میں دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل کر لی گئی

وسطی امریکہ کے ملک ایل سواڈور میں دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل کر لی گئی

ایل سلواڈور: وسطی امریکہ کے ملک ایل سواڈور میں دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایل سلواڈور میں 410 ایکڑ پر قائم جیل میں 40 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ جیل کی حفاظت پر 600 فوجی اور 250 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل 62 ہزار جرائم پیشہ افراد کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔ یہ جیل دارالحکومت سان سلواڈور سے 73 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک دیہی علاقے تعمیر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایل سلوا ڈور وسطی امریکہ میں 21 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط براعظم کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی بہ مشکل 66 لاکھ ہے۔ ایل سلوا ڈور کے صدر فلسطینی نژاد نجیب بوقیلہ ہیں جنہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بنائی ہے۔ اس سے قبل یہ سب سے بڑی جیل کا اعزاز ترکیہ کے پاس تھا جس کی “مرمرہ سیزاوی” جیل کو گینز بک میں سب سے بڑی عالمی جیل قرار دیا گیا تھا۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے