Breaking News
Home / کھیل / پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔ نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاہد آفریدی بھی 25 رنز ہی بن سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی نہایت شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ افتخار احمد نے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے