Breaking News
Home / پاکستان / لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔آئی جی پنجاب عثمان انور عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں۔انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔جسٹس جواد حسن نے کہاکہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی۔آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن نوے روز میں ہونے ہیں اس پر عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو گورنر نے تحلیل نہیں کیا۔ اب معاملہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔ ہم نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ دوران سماعت گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، جواب میں کہا گیا کہ جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ اگر گورنر نے وزیراعلیٰ کی نام نہاد ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری نہیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے