Breaking News
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر کی جانب سے ایسے الفاظ پر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے۔ خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔ ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے