Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کا کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

عمران خان کا کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری نے عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی ہے۔درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے عمران خان کو پیر تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے