Breaking News
Home / کھیل / پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے، لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے  جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جانب سے جیمز وِنس نے 46، میتھیو ویڈ نے 36،عماد وسیم نے 35 اور بین کٹنگ نے 20 رنز بنائے تھے۔

میچ میں لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،زمان خان ،حارث رؤف اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اوپنرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی چھ اوورز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت تمام باؤلرز کو نہایت شاندار انداز میں کھیلا۔دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی 7 اوورز میں اپنی ٹیم کو 70 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد قلندرز کو پہلی کامیابی ملی، یہ کامیابی اس طرح ملی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں میتھیو ویڈ رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔

اس وقت جیمز ونس کا ساتھ دینے حیدر علی آئے اور دونوں نے مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر 102 کے مجموعے پر لیام ڈاسن نے حیدر کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

شعیب ملک صرف دس رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے، تجربہ کار بلے باز کو فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ گیند ان کے بلے باز کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے دستانوں میں محفوظ ہو گئی تھی۔کراچی کنگز کو 14 ویں اوور میں سب سے بڑا دھچکہ اس وقت  لگا جب انگلینڈ کے جیمز ونس 46 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، کراچی کنگز نے اب تک 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ہیں۔کھیلا جانے والا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکے تھے، آج کے میچ میں شکست ایونٹ کے پلے آف تک رسائی کے امکانات کو بری طرح متاثر کر سکتی تھی۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم(کپتان)، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان نیازی، عامر یامین، بین کٹنگ، عاکف جاوید، عمران طاہر اور محمد عامر میدان میں تھے جب کہ لاہور قلندرز کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان نے کی۔

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے