Breaking News
Home / پاکستان / فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت منگل تک ملتوی

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت منگل تک ملتوی

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت وقت کی کمی باعث آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا تھا، الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے