Breaking News
Home / کشمیر / آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے جاریہ بلا سود قرضہ پروگرام کی پراگرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے جاریہ بلا سود قرضہ پروگرام کی پراگرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

مظفرآباد (ویب ڈیسک)مینجنگ ڈائریکٹرسمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا کی زیر صدارت آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے جاریہ بلا سود قرضہ پروگرام کی پراگرس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انتظامیہ وحید احمد خان،ڈائریکٹر پراجیکٹس سردار عبدالخالق عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت حسین حیدری، انچارج اخوت پروگرام مظہر حسین مغل، نے شرکت کی۔اس موقع مینجنگ ڈائریکٹر کوبلا سود قرضہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکومت کی ترجیحات کے مطابق خود کفالت سکیم کے تحت بے روزگار اور کم آمدنی والے افراد کو ان کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کے لیے آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے اشتراک سے مئی، 2018سے سکیم کاآغاز کیا۔

 

جس کے تحت فروری 2023تک 100878(ایک لاکھ سے زائد) افراد کو مبلغ 3ارب 94کروڑ 47لاکھ 61 ہزار روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے گئے۔ اس پروگرام کے تحت ضلع نیلم میں 4156افراد کو مبلغ 14کروڑ 82لاکھ 10ہزار روپے، ضلع مظفرآباد میں 17656افراد کو 64کروڑ 63لاکھ 35ہزار روپے،ضلع جہلم ویلی میں 3534افراد کو مبلغ 13کروڑ 69لاکھ 10ہزار روپے، ضلع باغ میں 8369افراد کو مبلغ 33کروڑ 42لاکھ 51ہزار روپے، ضلع حویلی میں 5416افراد کو مبلغ 19کروڑ 93لاکھ 66ہزار روپے، ضلع پونچھ میں 15272افراد کو مبلغ 59کروڑ 72لاکھ 39ہزار روپے، ضلع سدھنوتی میں مبلغ 11733افراد کو مبلغ 46کروڑ 32لاکھ 40ہزار روپے،ضلع کوٹلی میں 17350افراد کو مبلغ 71کروڑ 92لاکھ 80ہزار روپے، ضلع میرپور میں 7581افراد کو مبلغ 31کروڑ 1لاکھ 55ہزار روپے اور ضلع بھمبر میں 8560افراد کو مبلغ 33کروڑ 39لاکھ80ہزار روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے گئے۔ اس سلسلہ میں تحصیل سطح پر 38فیلڈ یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ سمال انڈسٹریز کی اس کاوش سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں کم آمدنی والے مرد / خواتین کی معاشی حالت اور معیار زندگی میں نہ صرف بہتری آر ہی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ اور پرائیویٹ سیکٹر میں روز گار کے مواقع بھی دستیاب ہو رہے ہیں۔

 

یہ خدمت خلق کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ کو روبہ عمل لانے کے سلسلہ میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اہم کردار رہا ہے۔ جس سے بے روز گاری کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ نیز وزیر اعظم کے ویژن و غربت میں کمی اور ترجیحات کے مطابق بلا سود قرضہ پروگرام سے مزید کم آمدنی والے افراد کو بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔ جس سے بے روزگاری اور غربت میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز نے دوران میٹنگ یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ ہر ماہ باقاعدہ طور پر جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس پروگرام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بلا سود قرضہ پروگرام کی پراگرس کو سراہا گیا اور اس کا حجم اور دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ حکومت آزادکشمیر کا یہ انتہائی شفاف اور غیر سیاسی پروگرام بڑے احسن طریقہ سے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے تعاون سے سرانجام پار ہا ہے اور قرضہ کی ریکوری بھی ننانوے فیصد ہے جو کہ اس کی واضح کامیابی کا مظہر ہے۔

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے