Breaking News
Home / پاکستان / آٹا، آلو، ٹماٹر، چینی، چائے کی پتی، دودھ، گوشت اور گھی سمیت 28 اشیا مہنگی ہو گئیں

آٹا، آلو، ٹماٹر، چینی، چائے کی پتی، دودھ، گوشت اور گھی سمیت 28 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: آٹا، ٹماٹر، گھی، چائے کی پتی، دودھ، اور گوشت سمیت 28 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہو گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی مزید 0.96 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 47.97 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت ٹماٹر 8 روپے 92 پیسے، 190 گرام چائے کا پیکٹ 39 روپے 67 پیسے، آلو 2 روپے 26 پیسے فی کلو اور کیلے ساڑھے7 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے چینی 2 روپے 78 پیسے فی کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 42 روپے 55 پیسے، ڈھائی کلو خوردنی گھی کا ڈبہ 18 روپے 3 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

 

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نمک، دودھ، بیف، دہی اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے کے دوران پیاز 25 روپے، چکن 25 روپے 62 پیسے فی کلو، لہسن 23 روپے42 پیسے، دال مسور 6 روپے 43 پیسے فی کلو، انڈے 5 روپے 53 پیسے فی درجن اور دال چنا 3 روپے 22 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے، مارکیٹ میں دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے