Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم کا موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 50روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان

وزیر اعظم کا موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 50روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موٹر سائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پیٹرولیم صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کم آمدن والے غریب عوام کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشا کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سبسڈی پر موثر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل، رکشا اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن والے غریب عوام کی سواری ہے اور اس طرح کی پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہے۔ دوران اجلاس وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پٹرولیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل گوکہ 28فروری کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے پہلے 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا تھا۔ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے اور ڈیزل 17.20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے