Breaking News
Home / پاکستان / سائبر کرائم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی

سائبر کرائم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر انکوائری شروع کردی ہے۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جج کی تصویر لگا کر ٹویٹ کرنے کے معاملے کا ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بھانجے حسان نیازی کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، حسان نیازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایف آئی اے کو حسان نیازی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے