Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو لنک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا،ذہنی طور پر تیار تھا کہ یہ مجھے پکڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھ ایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جیل میں چلا جاؤں گا مگر اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا۔ انہوں نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا بھی خدشہ ظاہر کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے،حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کردیا،ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں،ہرقسم کاکیس مجھ پر بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہفتے کے روزلاہور میں جلسہ کریں گے،ہمارا جلسہ اس حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے