پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے
کہ عمران خان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل ہوا، سیشن کورٹ سے ضمانت نہیں کرائی گئی، عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کی جا سکتی ہے۔