Breaking News
Home / پاکستان / الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع

الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم کے مجوزہ مسودہ کی تیاری شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ وزارت پارلیمانی امور کے حوالے کیا جائے گا، ترامیم الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکشن 58 میں الیکشن شیڈول کے اجرا کا اختیار الیکشن کمیشن کو ہے، سیکشن 58کے تحت الیکشن کمیشن کے کردار کو مزید واضح کیا جائے گا تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔سیکشن 58 میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط کیا جائے گا جبکہ سیکشن 57 کے تحت تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کو ہے جس میں ترمیم تجویز کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ترمیم کر کے اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے