لاہور: تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کے لیے نااہل ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے اور اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔