Breaking News
Home / پاکستان / حج انتظامات کے لیے سعودی سفیر سے پاکستان کے نئے وزیر مذہبی امور کی ملاقات

حج انتظامات کے لیے سعودی سفیر سے پاکستان کے نئے وزیر مذہبی امور کی ملاقات

پاکستان کے نئے وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ ملاقات میں حج انتظامات اور مکہ رُوٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستانی حکومت رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کو حج کے لیے سعودی عرب بھیج رہی ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی وزیر نے حجاج کی سہولت کے لیے مکہ رُوٹ کو دیگر شہروں تک بڑھانے پر بھی بات کی۔‘مکہ رُوٹ کے تحت حجاج کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ امیگریشن کے مراحل پاکستان میں مکمل کر سکتے ہیں اور سعودی عرب پہنچ کر امیگریشن کے لیے ان کے کئی گھنٹے ضائع نہیں ہوتے۔ سعودی وفد نے ایک بیان میں کہا کہ ’25 اپریل کو مکہ رُوٹ کے لیے سپیشل ایئرپورٹ ٹرمینل سعودی حکام کے حوالے کیے جائیں گے۔ سعودی حکومت پاکستان کو ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔‘ طلحہ محمود نے کہا کہ ’وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سابق وزیر مذہبی مفتی عبدالشکور کی طرف سے طے کیے گئے انتظامات کے تحت حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہیں گے۔‘ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو اکٹھا کرنے پر سعودی وفد کی تعریف کی۔ سعودی سفیر نے پاکستانی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ’سعودی عرب کا دیرینہ اور بااعتماد دوست‘ قرار دیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے