Breaking News
Home / پاکستان / اسحاق ڈار کو پاکستان واپس کون لیا ؟جلد لانگ مارچ کی جلد دینے والا ہوں، عوام تیار رہیں، عمران خان

اسحاق ڈار کو پاکستان واپس کون لیا ؟جلد لانگ مارچ کی جلد دینے والا ہوں، عوام تیار رہیں، عمران خان

ٹیکسیلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں! سن لو، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دو، میں اور قوم تیار ہیں۔ ٹیکسیلا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  جب لوگوں کے ضمیروں کا سودا ہو رہا تھا تو غلام سرور خان میرے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، حکمرانوں! سن لو، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دو، قوم تیار ہے جیل بھیج کر دکھاؤ، جیل جانے کے لیے میں اور قوم تیار ہیں، پاکستان میں حقیقی تحریک کی آزادی چل پڑی ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ 28 مارچ کو قوم کو مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی، مراسلے میں کہا گیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ چیف جسٹس کو تحقیقات کیلئے بھجوایا، سب سے بڑی ترجمان مریم نے کہاکہ یہ مراسلہ جھوٹ ہے، مریم کو درست رپورٹنگ کرنے پر شاباس دیتا ہوں، نیا ڈرامہ شروع ہوگیا ہے کہ سائفر غائب ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو کہتا ہوں سائفر کی کاپی دفترخارجہ میں موجود ہے، ہماری حکومت اس لیے ختم کی گئی کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی تھی، بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا لیکن پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ٹیکس کے ساتھ 50 روپے تک پہنچ گئی ہے،

 

پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان کی معیشت ہر روز نیچے جا رہی ہے، حکمرانوں نے کرپشن کے کیسز معاف کرائے اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہے جو ملک سے باہر بھاگ گیا ہے، اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی زیادہ بزدل آدمی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں،

 

اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا، ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے 1100 ارب روپے اس قوم کے معاف کروائے ، اس پر میری قوم میرے ساتھ نہیں نکلے گی تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں، مریم نواز کہتی ہے میرے داماد کی مشینری بھارت سے امپورٹ کریں، ہم نے بھارت سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے تجارت بند کی تھی، حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا پلان بنا رہا ہوں، زنجیریں گرتی نہیں ہیں توڑنی پڑتی ہیں۔ چیئرمین پاکسان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو آزاد کروانے کیلئے یہ سارے بت توڑنے ہیں،  جن چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہم نے ان سے جان چھڑانی ہے، تیسری چیز ہم ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے،  ملک کی حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے