Breaking News
Home / کشمیر / آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم چوہدری انوار الحق

آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم چوہدری انوار الحق

اسلام آباد (سی این آئی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور,سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار ،ڈائریکٹر خوراک سردار محمد طارق سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ناپ تول کا نظام صیحیح ہو تاکہ عوام کو لکھے ہوے وزن کے مطابق آٹا ملے ۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ سبسڈی والے آٹے کی حقدار کو فراہمی یقینی بنانے کیلیے محکمہ خوراک کے آفیسران و اہلکاران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاسکو کا معاملہ بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کو فعال بنایا جائے اور ریاست بھر میں لوگوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ خوراک کے آفیسران و اہلکاران کمر کس لیں کیونکہ ملاوٹ سے پاک اشیاء کی لوگوں کو فراہمی ایک مشکل ٹاسک ہے جسے پورا کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں غیر معیاری اشیاء تلف کرنے کے حوالے سے قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے ۔اس سے پہلے سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار نے وزیراعظم کو ریاست بھر میں گندم و آٹے کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے