Breaking News
Home / کشمیر / میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،چوری اور ڈکیتی کے15 ملزمان اور16مجرمان اشتہاری گرفتار

میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،چوری اور ڈکیتی کے15 ملزمان اور16مجرمان اشتہاری گرفتار

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کے آفس سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایاگیا ہے کہ ضلع میرپور میں گزشتہ عرصہ میں ہونے والی وارداتوں میں سے چوری کی11وارداتوں سمیت سیکٹرB-3میں بیوٹی پارلر پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ان وارداتوں میں ملوث 05مختلف گروہ جو 15 ملزمان پر مشتمل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں 05خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ۱۔ حسن بلال ولد شاہد محمدساکن سٹاف کالونی میرپور ۲۔ عاصم بلال ولد یاسین احمد ساکن بھڑکے میرپور۳۔ عاقب علی ولد عظمت علی ساکن کوہاٹ۴۔ سجاد ولد اعظم ساکن منڈی بہاوالدین ۵۔عادل ولد ممتاز احمد ساکن سدھنوتی ۶۔ اعجاز اشرف عرف پولا ولد محمد اشرف ساکن بھمبر۷۔ فلک شیر ولد محمد حنیف ساکن بھمبر ۸۔ محمد اقبال ولد محمد عثمان ساکن پاکپتن ۹۔ رضیہ بیگم زوجہ غلام فیاض۰۱۔ علیشہ دختر غلام فیاض ساکنان رائے پور ۱۱۔ علی شیر ولد منظور احمد ۲۱۔ ناصر ولد لعل محمد ساکنان پاکپتن ۳۱۔ رسو ل خان ولد صاحب خان ۴۱۔ دلاور خان ولد جلال خان ساکنان ڈیرہ اسماعیل خان ۵۱۔ محمد شان ولد شیران خان ساکن پتوکی شامل ہیں۔ ان ملزمان نے سیکٹر بی تھری میں بابر علی ساکن لیہ کے بیوٹی پارلر میں مذکور کی اہلیہ سے گن پوائنٹ پر دو عدد موبائل فون، سیکٹر ڈی تھری ایسٹ میں مسمی ناصر محمود ساکن بی فائیو میرپور کا موٹر سائیکل ہنڈا 125، مسٹ یونیورسٹی کے باہر سے محمد نکاش ساکن درائیاں ضلع بھمبر کا موٹرسائیکل ہنڈا70 CD-، قائداعظم سٹیڈیم کے باہر سے محمدمستعاظم ساکن بھمبر حال میرپور کاموٹرسائیکل ہنڈا 125، سیکٹرA/1بھڑکے سے مسمی اللہ دتہ کا موٹرسائیکل ہنڈا125،سنگوٹ بن روڈ سے کار نمبر LE-1573، وارڈ نمبر 3 ڈڈیال مسمی اسماعیل خان کے گھر سے 24تولے طلاعی زیورات و رقم نقدی 01لاکھ 21ہزار روپے، جاتلاں باز ار سے مسماۃ غزالہ بی بی سے زیورات طلاعی اور موبائل فون، بن خرماں مسمی راجہ محمد اصغر کے گھر سے زیورات طلاعی و رقم نقدی 55ہزار روپے، سیکٹر سی ٹو سے مسمی نذیر حسین کے گھر سے ایک عدد جیولری سیٹ مالیتی 02لاکھ 50ہزار روپے، مسماۃ بلقیس راجہ ساکن F/1پارٹ 1میرپوراور آصف حمید کے گھر میں داخل ہوکر رقم نقدی کے علاوہ سابق سیکرٹری حکومت اور انکم ٹیکس کے سینئر آفیسر کے گھر چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔دوران تفتیش ان ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے45تولے طلاعی زیورات، نقدی، گھریلو سامان، ایک کار اور04 موٹر سائیکل شامل ہیں برآمد کر لیے گئے ہیں۔ان ملزمان سے مزید وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہے۔ اسی طرح ان جرائم پیشہ عناصر کے علاوہ دیگر وارداتوں میں ملوث16مجرمان اشتہاری،38مفروران مقدمات بھی گرفتا ر کیے گئے ہیں۔ اس آپریشن کے دوران منشیات فروشی کے 56مقدمات درج رجسٹر کر کے86ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے 5کلو گرام ہیروئن،20کلو گرام چرس،753بوتل شراب برآمد کی گئی ہے۔ اسلحہ ناجائز کے 21مقدما ت میں 22ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے22پستول30بور،02رائفلیں بھی برآمد کیں گئی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کو جن بلڈنگ مالکان نے رہائش فراہم کی ہے ان کے خلاف ایکٹ کرایہ داری کے تحت 29 مقدمات درج رجسٹر کر کے29بلڈنگ مالکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ میرپور پرامن ضلع ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کرنا اور امن قائم رکھنا پولیس کی اوّلین ترجیح ہے۔ اس آپریشن کے دوران راجہ اظہر اقبال ایڈیشنل ایس پی میرپور، ندیم عارف DSPسٹی میرپور، فیصل شفیق DSP صدر مقام میرپور،عنصر علی DSPڈڈیال،مہدی خانSHOسٹی میرپور، ذوہیب طاہرSHOتھوتھال، عمیر رشیدSHO چکسواری،عدنان صابر SHOڈڈیال،فیصل صدیقSHOافضل پور،سمیع اللہ SHOمنگلا،ایاز ممتاز چوکی افسر جاتلاں اور دیگرعملہ نے دن رات محنت کر کے ان جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے۔ 

Check Also

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر کا کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ

ڈیلاس پیس اینڈ جسٹس سینٹر نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی پر زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے