Breaking News
Home / پاکستان / عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل، رؤف حسن مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل، رؤف حسن مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیکریٹری جنرل اور رؤف حسن کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دستخط سے عمر ایوب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ دوسری طرف رؤف حسن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری عمر ایوب کے دستخط سے رؤف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے کی گئی۔

Check Also

میوزیکل کنسرٹ ،حمیرا ارشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے