Breaking News
Home / مشرق وسطی / صیہونی حکومت زوال اور تباہی کی جانب گامزن ہے:جنرل اسماعیل قاآنی

صیہونی حکومت زوال اور تباہی کی جانب گامزن ہے:جنرل اسماعیل قاآنی

تہران:صیہونی حکومت زوال اور نابودی کے راستے پر اور تباہی کی جانب گامزن ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس فورس کے کمانڈر انچیف جنرل اسماعیل قاآنی نے ایران کے جنوبی شہر دزفول میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ نہ کسی دور میں استقامتی محاذ کی ایسی کامیابیوں اور طاقت کا مشاہدہ ہوا ہے نہ ہی صیہونی حکومت کو کبھی ایسی ذلت اور خواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنرل اسماعیل قاآنی نے زور دیکر کہا کہ آج صیہونی حکومت تیز رفتاری کے ساتھ زوال اور تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کی صیہونی مخالف کارروائیوں کی تعداد روزانہ تیس تک پہنچ چکی ہے جو کہ ایرانی عوام کے استقامت کے جذبے کا تسلسل ہے۔ اس تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے بھی علاقے کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور علاقے کے ممالک ہی خلیج فارس کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرسکتے ہیں اور غیرعلاقائی طاقتوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ملت ایران دشمنوں کے مقابلے میں باوقار اور ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے اور دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ اگر سمندروں میں ایران کے مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو ہمارا جواب فیصلہ کن اور دنداں شکن ہوگا۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے